حیدرآباد ۔10۔مئی(اعتماد نیوز) ریاستی سرکاری انتظامیہ 15مئی کو ایس ایس
سی امتحانات کے نتائج کو جاری کرنے کا فیصلہ کی ہے۔ چنانچہ 15 مئی سے قبل
تمام تیاریوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام تر کوششیں صرف کی جارہی ہیں۔
نیز
سابق میں تمام سرکاری سرگرمیوں کو 15مئی سے قبل مکمل کرنے کے لئے احکامات
جاری کر دئے گئے۔ لیکن 24مئی کو ایس ایس سی نتائج کے اجرا کا فیصلہ کیا
گیا ۔لیکن تازہ طور پر محکمہ تعلیم نے 15مئی کو نتائج کے اجرا کا فیصلہ کی
ہے۔